حیدرآباد۔3۔مارچ (اعتماد نیوز)مرکزی وزیر ریلوے کوٹلا سوریا پرکاش ریڈی نے
آج کہا کہ کرنول کو دار الحکومت بنانے کے لئے ایک اور تحریک کا آغاز کیا
جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ
انہوں نے اپنے عہدہ سے متعلق ریاست کے ساتھ مکمل
انصاف کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کی تقسیم کے سلسلہ میں صدر
کانگریس سونیا گاندھی کو ذمہ دار قرار دینا کسی بھی حد تک مناسب نہیں ہے۔